18 جنوری، 2017، 5:51 PM

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں

وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں۔  ترجمان نے کہا کہ اوبامہ انتظامیہ امید کرتی ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی حکومت امریکہ کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف تعاون مضبوط کرے گی ۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کےلیےامریکہ اور پاکستان کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ القاعدہ کا خطرہ کم تو ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا ،اس لیے امریکی فوج کی محدود تعدادافغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

News ID 1869805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha