24 ستمبر، 2016، 11:54 AM

امریکہ کی پاکستان اور ہندوستان کو مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی سفارش

امریکہ کی  پاکستان اور ہندوستان  کو مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی سفارش

امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے نکالیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان  پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے نکالیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاک  ہند  تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری سے نکالیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔

News ID 1867139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha