مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جانکاہ اور دردناک انتقال پر روس، عراق، شام، ہندوستان، پاکستان، لبنان، ترکی، بحرین، امارات، کویت، قطر، اردن، یمن جنوبی افریقہ، ونزوئلا ، سری لنکا، چین، یورپ اور بعض دیگر ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے تعزیتی پیغام ارسال کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ عراق کے صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے جداگانہ پیغامات میں ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ لبنان کے صدر نے اپنے پیغام میں مرحوم ہاشمی کو اسلامی مقاومت کا اہم حامی قراردیا ہے۔ الجزائر کے صدر نےمرحوم ہاشمی رفسنجانی کو امن و صلح کا علمبردار قراردیا ہے ۔ لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے رہبر معظم کو تعزیت پیش کی ہے۔ یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے بھی ہاشمی کو ایک عظیم انسان قراردیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف نے بھی ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ، واضح رہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اتوار کے شب 82 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ادا کی اور انھیں حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
مرحوم ہاشمی رفسنجانی کےجانکاہ انتقال پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جانکاہ اور دردناک انتقال پر روس، عراق، شام، ہندوستان، پاکستان، لبنان، ترکی، بحرین، امارات، کویت، قطر، اردن، یمن ،جنوبی افریقہ، ونزوئلا ، سری لنکا، چین، الجزائر، یورپ اور بعض دیگر ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے تعزیتی پیغام ارسال کئے ہیں۔
News ID 1869626
آپ کا تبصرہ