مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے دارالحکومت بغداد اور ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو بزدل قراردیا ہے۔
ترجمان نے عراق اور ترکی میں دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہونے والے افراد نیز عراقی اور ترکی حکومتوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا باہمی اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اتحاد ضروری ہے ۔
آپ کا تبصرہ