مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے عوام نے بحرینی عوام کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان سنوسی عبدالقادر کانو نے کہا کہ ہم شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت کو شیعہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو فوری طور پر بند اور جیلون میں قید سیاسی اور سماجی افراد کو فوری طور پر آزاد کردینا چاہیے۔ تحریک کے ترجمان سنوسی نے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے اقدامات کی بھی مذمت کی ۔
نائجیریا کے عوام نے بحرینی عوام کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
News ID 1869221
آپ کا تبصرہ