مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی شہریوں کے شدید احتجاج کے بعد امریکہ آج اوکیناوا کا زیر قبضہ کچھ علاقہ جاپان کے حوالے کرے گا، جاپانی علاقہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکہ کے پاس تھا۔ زیر قبضہ اوکینا وا کا 4 ہزار ہیکٹرعلاقہ آج جاپان کو واپس کیا جائے گا،معاہدے کے تحت زمین کے بدلے جاپانی حکومت اوکیناوا جزیرے پر امریکی فوج کے استعمال کیلئے نئے 6 ہیلی پیڈز بنائے گی ۔اوکینا وا میں امریکی فوج کے پورے جاپان کے مقابلے میں 74 فیصد فوجی اڈے ہیں ، جو زمین دینے کے بعد 71 فیصد ہوجائیں گے۔
جاپانی شہریوں کے شدید احتجاج کے بعد امریکہ آج اوکیناوا کا زیر قبضہ کچھ علاقہ جاپان کے حوالے کرے گا، جاپانی علاقہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکہ کے پاس تھا۔
News ID 1869168
آپ کا تبصرہ