22 دسمبر، 2016، 2:37 PM

شام میں داعش کے ساتھ جھڑپ میں 14ترک فوجی ہلاک

شام میں داعش کے ساتھ جھڑپ میں 14ترک فوجی ہلاک

شام میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے ساتھ جھڑپ میں 14ترک فوجی ہلاک اور 33زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ترک فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے ساتھ جھڑپ میں 14ترک فوجی  ہلاک اور 33زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ترک فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ اطلاعات  کے مطابق ترک فوج کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے الباب کے قصبے میں بدھ کے روز داعش کے ساتھ جھڑپ میں 14 ترک فوجی ہلاک اور 33زخمی ہو گئے ۔ شام میں ترک فوج کی جانب سے مداخلت کے آغاز سے اب تک ایک دن میں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔انہوں نے کہاکہ داعش نے جھڑپ کے دوران متعدد خود کش بمباروں کا استعمال کیا ،اس دوران داعش کے 138 دہشت گرد  بھی مارے گئے ۔واضح رہے کہ الباب کا قصبہ شامل اور ترکی کی سرحد سے تقریباً 20کلو میٹر دور ہے اور ترک آپریشن کی توجہ اسی مقام پر مرکوز رہی ہے ۔ ترکی نے شام میں اپنا فوجی آپریشن اس سال اگست میں شروع کیا تھا۔ترکی اس سے قبل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی مدد کرتا رہا ہے لیکن اب اس نے داعش دہشت گردوں کی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

News ID 1869158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha