مہر خبررساں ایجنسی نےبی بی سی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قتل ہونے والے روسی سفیر کا جسد خاکی روس روانہ کر دیاگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز انقرہ میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے قتل ہونے والے روسی سفیر آندرے کارلوف کی لاش روس کیلئے روانہ کر دی گئی ہے ۔ آندرے کارلوف کے تابوت کو روسی پرچم میں لپیٹ کر ماسکو سے خصوصی طیارے پر روس بھیجا گیا ۔اس موقع پر ترکی کے نائب وزیراعظم تغرل ترکیس اور سفارتکار بھی موجود تھے۔ آندرے کارلوف کے قتل کی تحقیقات کیلئے روسی تفتیش کار ترکی بھیج دیے گئے ہیں۔ آندرے کارلوف کو مارنے والا 22 سالہ حملہ آور مولود مرت التنتاش انقرہ پولیس کا اہلکار تھا جسے بعد میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا ۔62 سالہ آندرے کارلوف ایک منجھے ہوئے سفارتکار تھے جنہوں نے 1980ءکی دہائی کا بیشتر حصہ شمالی کوریا میں بطور روسی سفیر گزارا۔1991ءمیں سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد انہیں جنوبی کوریا منتقل کر دیا گیا تھا اور 2001ءمیں وہ واپس شمالی کوریا میں بطور سفیر گئے۔اندرے کارلوف جولائی 2013ءمیں ترکی میں روسی سفیر تعینات کیے گئے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قتل ہونے والے روسی سفیر کا جسد خاکی روس روانہ کر دیاگیا ہے۔
News ID 1869140
آپ کا تبصرہ