مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چرچ میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مصر کے وزارت صحت کے حکام نے دھماکے میں 20 ہلاکتوں اور 35 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب مصر کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق بم چرچ کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چرچ میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868923
آپ کا تبصرہ