11 دسمبر، 2016، 3:33 PM

رواں سال 17 حملوں کی کوششیں ناکام بنائی، والس

رواں سال 17 حملوں کی کوششیں ناکام بنائی، والس

فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں برس کے دوران مجموعی طور پر 17 دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں برس کے دوران مجموعی طور پر 17 دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس نے نیشنل اسمبلی میں یہ اعداد وشمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت میں اگلے برس 15جولائی تک کی توسیع کر دی جانی چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے ملکی پارلیمان میں ان کی اس تجویز پر رائے شماری کی جائے گی۔ 13نومبر سن 2015 کو پیرس میں ہوئے حملوں کے بعد فرانس بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

News ID 1868921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha