مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلے کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز صوبہ آچے کے شمال میں واقع قصبہ ریولیوٹ تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث لوگ گھبرا کر عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں گرگئیں، جس کے ملبے تلے دب کر 97 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلے کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868826
آپ کا تبصرہ