29 جولائی، 2018، 11:11 AM

انڈونیشیا میں زلزلے سے 10 افراد ہلاک/ متعدد عمارتیں منہدم

انڈونیشیا میں  زلزلے سے 10 افراد ہلاک/ متعدد عمارتیں منہدم

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 10 افراد ہلاک جب کہ عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 10 افراد ہلاک جب کہ عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا تاہم انڈونیشیائی حکام کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ انڈونیشیا کا جزیرہ لمبوک زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ کئي عمارتوں  کو جزوی نقصان پہنچا۔ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

News ID 1882620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha