2 دسمبر، 2016، 12:46 PM

ہندوستان اور پاکستان کے سردتعلقات میں پیش رفت کا امکان نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

ہندوستان اور پاکستان کے سردتعلقات میں پیش رفت کا امکان نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے لیے نئی دلی کی آمادگی کا انتظار کرسکتا ہے۔ امریکی پالیسی کے بارے میں عبدالباسط نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری اتحادی ہے۔ جس کا افغانستان میں ایک اہم کردار بھی ہے۔ تاہم پاکستان اور ہندوستان کو اپنے مسائل خود بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ہندوستانی شہر امرتسر میں 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہوگی۔

News ID 1868712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha