مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ چار اقسام کے سونارز متعارف کروادیے۔ بھارتی ہندوستانی نے دعویٰ کیا ہے کہ غرقاب آبدوزوں کا پتہ لگانے والے ان سونارز سے سمندروں کے اندر جاسوسی میں مدد ملے گی۔ ہندوستانی وزیردفاع منوہرپاریکر نے یہ سونارز بحریہ کے حوالے کرتے ہوئے ملکی افواج کی تعریف کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں فورسز کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
ہندوستانی بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ چار اقسام کے سونارز متعارف کروادیے۔
News ID 1868417
آپ کا تبصرہ