18 نومبر، 2016، 5:49 PM

پاکستانی نیوی نے ہندوستانی آبدوز کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستانی نیوی نے ہندوستانی آبدوز کی کوشش ناکام بنا دی

ہندوستانی آبدوز نے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پاکستانی بحریہ نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی آبدوز نے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پاکستانی بحریہ نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کےمطابق ہندوستانی آبدوز خفیہ طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہونا چاہتی تھی، پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی آبدوز کو پاکستانی پانیوں سے دور دھکیل دیااور دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہناہے کہ پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ نے پاکستان کے پانیوں میں چھپ کر داخل ہونے کی کوشش کرنے والی ہندوستانی آبدوز کا مسلسل پیچھا کیا اور ہندوستانی آبدوز کو آگے بڑھنے سے روک کر پاکستانی سمندری حدود سے باہر نکال دیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ کارنامہ پاکستان نیوی کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے۔

News ID 1868394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha