12 نومبر، 2016، 12:41 PM

یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری

یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری

یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو بالکل تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو بالکل تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر متعدد بار ہوائی حملے کئے ہیں ۔ یمنی ذرائع کے مطابق مران اور وادی جارہ پر بھی سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں متعد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جرائم پر عالمی برادری خاموش تماشائي بنی ہوئی ہے۔

News ID 1868262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha