8 نومبر، 2016، 7:34 PM

مصری عدالت نے ایک حکم میں تیران اور صنافیر جزائر کو مصری قراردیدیا

مصری عدالت نے ایک حکم میں تیران اور صنافیر جزائر کو مصری قراردیدیا

مصر کی ایک عدالت نے تیران اور صنافیر جزائر کے بارے میں حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیران اور صنافیر جزائر مصر کی ملکیت اور مصر کا حصہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی ایک عدالت نے تیران اور صنافیر جزائر کے بارے میں حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیران اور صنافیر جزائر مصر کی ملکیت اور مصر کا حصہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے دورہ مصر کے دوران ایک معاہدے میں مصری وزير ا‏عظم  اسماعیل شریف اور سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولیعہد دوم محمد بن سلمان نے  تیران اور صنافیر جزائر سعودی عرب کو دینے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس پر مصرعوام نے شدید رد عمل ظاہر کیا تھا۔ یہ دونوں جزیرے بحیرہ احمر میں واقع ہیں۔ مصری عدالت نے ان دونوں جزیروں کو مصر کا اٹوٹ حصہ قراردیا ہے۔

News ID 1868170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha