مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے 8 سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں ملک سے نکال دیا ہے جن میں تین آج ہندوستان پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید 5 کو کل نکال دیا جائے گا۔ پاکستان نے ہندوستانی سفارتکاروں پر جاسوسی اور تخریب کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں ملک بدرکیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 3 بھارتی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا گیا جب کہ دیگر 5 واہگہ کے راستے سے کل واپس بھیجے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی اہلکاروں کو صبح 9 بجے اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی واپس روانہ کیا گیا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے جن بھارتی سفارت کاروں کو پاپسندیدہ قرار دیا گیا ان میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبیر سنگھ،انوراگ سنگھ،امر دیپ سنگھ بھٹی،دھرمیندرا،وجے کمار ورما،مادھون نندا کمار،جیا بالن شامل ہیں جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پاکستان نے 8 ہندوستانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا/ تین ہند پہنچ گئے 5 کل روانہ ہوں گے
پاکستان نے ہندوستان کے 8 سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں ملک سے نکال دیا ہے جن میں تین آج ہندوستان پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید 5 کو کل نکال دیا جائے گا ۔
News ID 1868155
آپ کا تبصرہ