1 نومبر، 2016، 5:13 PM

وٹامن سی، فولیٹ اور پوٹاشیئم بڑھاپے کو ٹالنے میں مددگار

وٹامن سی، فولیٹ اور پوٹاشیئم بڑھاپے کو ٹالنے میں مددگار

جنوبی کوریا کے ماہرین نے کئی برسوں کی تحقیق کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن سی، فولیٹ اور پوٹاشیئم جیسے چھوٹے پیمانے پر کھائے جانے والے اجزا بڑھاپے کو ٹالتے اور کئی امراض کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ماہرین نے کئی برسوں کی تحقیق کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن سی، فولیٹ اور پوٹاشیئم جیسے چھوٹے پیمانے پر کھائے جانے والے اجزا بڑھاپے کو ٹالتے اور کئی امراض کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ مطالعہ اب بھی جاری ہے جس میں 10 سال تک 1,958 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمر 40 سے 69 سال کے درمیان ہے اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ وٹامن، اے ، بی ون، بی تھری، بی سیکس، سی ، ای ، فولیٹ، کیلشیئم، فاسفورس، پوٹاشیئم، فولاد، اور زنک کتنی مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد ان کے جسم میں خون کے سفید خلیات (وائٹ بلڈ سیلز) اور ڈی این اے کے کناروں پر موجود ایک اہم جزو ٹیلومرز کی لمبائی بھی نوٹ کی گئی۔ یہ تحقیق دس سال تک جاری رہی اور اب بھی جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے ہمارے جسم کے ڈی این اے کے کناروں پر موجود ٹیلومرز چھوٹے ہوتے جاتے ہیں ۔ یعنی ایک بچے کے ڈین اے کے ٹیلومرز ایک بوڑھے کے مقابلے میں کہیں لمبے ہوں گے۔ اس تحقیق کو دس سال پورا ہونے پر ماہرین جے وائی لی اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ جزو ہے جو ٹیلومرز کی لمبائی پر اثر انداز ہوکر انہیں طویل رکھتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن سی اور وٹامن بی ٹیلومرز کی مرمت کرتا ہے اور ڈی این اے کو اچھی حالت میں رکھتا ہے۔ ڈاکٹر لی کے مطابق ان کی تحقیق ایک حد تک اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ وٹامن ٹیلومرزچھوٹے ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں۔ اس طرح لوگ بہت تیزی سے بوڑھے نہیں ہوتے اور اس کے متعلقہ امراض مثلاً بلڈپریشر، امراضِ قلب اور دیگر سے محفوظ رہتے ہیں۔

News ID 1868003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha