18 اکتوبر، 2016، 11:49 AM

بغداد میں ترکی کے سفارت خانہ کے سامنے عوامی مظاہرہ

بغداد میں ترکی کے سفارت خانہ کے سامنے عوامی مظاہرہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے سفارتخانے کے سامنے عراقی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ترکی کی عراق میں مداخلت کی بھر پور مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے سفارتخانے کے سامنے عراقی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  ترکی کی عراق میں مداخلت کی بھر پور مذمت کی ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ترکی اپنی فوج کو عراقی سرزمین سے خارج نہیں کرتا تب تک بغداد میں ترک سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ جاری رہےگا۔

عراقی حکومت نےموصل  شہر کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے فوجی آپریشن کا کل سے آغاز کردیا ہے جبکہ ترکی دہشت گردوں کو بچانے اور انھیں فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کی درپردہ  ناپاک کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1867678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha