مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے اپنے 4 دہشت گردوں کی آزادی کے بدلے میں سن دوہزارچودہ میں اغوا کی گئی 200میں سے 21لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو دہشت گرد تنظیم کے چار ارکان کی رہائی کے بدلے چھوڑا گیا ہے۔ نائجیریا کے صدارتی ترجمان نے لڑکیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے بوکو حرام کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے جن میں سوئس حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ترجمان کے مطابق مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور مزید لڑکیوں کی رہائی کا بھی امکان ہے۔
![بوکوحرام نے 4 دہشت گرد کی آزادی کے بدلے 21 مغوی لڑکیوں کو رہا کردیا بوکوحرام نے 4 دہشت گرد کی آزادی کے بدلے 21 مغوی لڑکیوں کو رہا کردیا](https://media.mehrnews.com/d/2016/10/14/3/2241344.jpg?ts=1486462047399)
نائجیریا میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے اپنے 4 دہشت گردوں کی آزادی کے بدلے میں سن دوہزارچودہ میں اغوا کی گئی 200میں سے 21لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔
News ID 1867578
آپ کا تبصرہ