22 ستمبر، 2016، 5:38 PM

فلپائن کے صدر نے برطانیہ اور فرانس کو منافق قراردیدیا

فلپائن کے صدر نے برطانیہ اور فرانس کو منافق قراردیدیا

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائنی صدر کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم پر یورپی یونین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے نام پر لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی کا کہناتھا کہ یورپی یونین کے تحفظات کی کوئی حیثیت نہیں جب کہ یورپ کا کفارہ ادا کرنے کے لئے ملک میں منشیات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ فلپائنی صدر نے فرانس اور برطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک منافق ہیں جنہوں نے ہزاروں عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کو قتل کیا اس لئے انہیں فلپائن کے اقدامات کی مذمت کرنے کی ضرورت نہیں،منشیات کے خلاف مہم ہرحال میں جاری رہے گی ۔

News ID 1867092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha