مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام صوبوں میں ہفتہ دفاع کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا آغاز ہوگيا ہے جس میں مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ تہران میں عظیم فوجی پریڈ کی تقریب میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری ، وزیر دفاع جنرل حسین دھقان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی اور دیگر اعلی کمانڈروں کی موجودگی میں فوجی پریڈ کا انعقاد جاری ہے جس میں ایران کےجدید ترین میزائل ، دفاعی میزائل سسٹم ، جنگی طیاروں اور دیگر پیشرفتہ ہتھیاروں کو دکھایا جارہا ہے۔ پریڈ میں روس سے خریدے گئے ایس 300 دفاعی میزائل بھی شامل ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ کے پاس جذبہ ایمانی اور قوت اسلامی کا ایسا مضبوط ہتھیارموجود ہے جو دنیا کی کسی سپاہ اور فوج کے پاس نہیں ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام صوبوں میں ہفتہ دفاع کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا شاندارمظاہرہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام صوبوں میں ہفتہ دفاع کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا آغاز ہوگيا ہے جس میں مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے فوجی حصہ لے رہے ہیں۔
News ID 1867058
آپ کا تبصرہ