20 ستمبر، 2016، 12:10 AM

جابری انصاری کی شام کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

جابری انصاری کی شام کے صدر اور  وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزير خارجہ جابری انصاری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد اور وزیر خارجہ ولید المعلم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزير خارجہ  حسین جابری انصاری  نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد اور وزیر خارجہ ولید المعلم سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور امریکی جنگ جہازوں کی طرف سے شامی فوج پر ہوائی حملوں اور امریکہ اور اس کے حامی دہشت گردوں کی طرف سے جنگ بندی کی واضح خلاف ورزیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے نائب وزير خارجہ نے امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شامی فوج پر ہوائی حملے کی شدید الفاظ میںم ذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں۔

News ID 1867031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha