مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں صوابی کے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے اچانک 500 طلبا کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق طلبا کو مردان میڈیکل کمپلیکس، ڈی ایچ کیو اور سی ایم اسپتال منقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام طلبا فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان میں صوابی کے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے اچانک 500 طلبا کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
News ID 1866694
آپ کا تبصرہ