مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سےملاقات میں شام کے مسئلہ اور ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالے سے تبادلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق چینی شہرہانژو میں جی20 اجلاس سے قبل ہونے والی یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
اس ملاقات میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ اور ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کے معاملے سمیت شام کی تازہ صورتحال، منبچ اور جرابلس میں داعش اور کردوں کی صورتحال کے بارے میں غور کیا گیا۔ اس سے قبل شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ ، سعودی عرب اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل تھی لیکن ترکی میں فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کے ملوث ہونے کے بعد ترکی نے امیرکہ اور سعودی عرب سے ذرا فاصلہ اختیا کرلیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سےملاقات میں شام کے مسئلہ اور ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالے سے تبادلہ کیا۔
News ID 1866670
آپ کا تبصرہ