مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسلح اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ مقام حضرت یوسفؑ پر حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہودی شرپسندوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی، فلسطینیوں نے واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا ، اس موقع پر صیہونی افواج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے .فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق صیہونی افواج نے مظاہرین پر فائرنگ ، آنسو گیس کی شیلنگ اور اسٹنٹ گرنیڈ کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے فورسز پر پتھراﺅ کیا گیا ۔
فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسلح اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ مقام حضرت یوسفؑ پر حملہ کیا ہے۔
News ID 1866659
آپ کا تبصرہ