24 اگست، 2016، 9:21 PM

پاکستان کی ہندوستان کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے کی تجویز

پاکستان کی ہندوستان کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے کی تجویز

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا دوطرفہ معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا دوطرفہ معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ سےمتعلق واضح قوانین پرعمل پیرا ہے، پاکستان جوہری عدم پھیلاؤکی ذمے داریاں احسن طریقےسے پوری کررہا ہے ، اس سلسلے میں  پاکستان نےایٹمی تحفظ وسلامتی یقینی بنانے کیلیے مثالی اقدامات کیےہیں، نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں توسیع کی شرائط پر  مبنی غیر امتیازی عمل کی ضرورت ہے، پاکستان کے کاغذات گروپ کی رکنیت کے لئے اہلیت ثابت کرتے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی مواد کی برآمد روکنے کیلئے قابل اعتماد انتظامات کرلئے ہیں،  جب کہ پاکستان نے آئندہ ایٹمی دھماکوں پر یکطرفہ پابندی عائد کررکھی ہے اور بھارت کے ساتھ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا دوطرفہ معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

News ID 1866438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha