20 اگست، 2016، 1:11 AM

تہران کا دورہ بہت ہی مفید رہا / ہم نے علاقائی مسائل پر گفتگو کی

تہران کا دورہ بہت ہی مفید رہا / ہم نے علاقائی مسائل پر گفتگو کی

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے غیر اعلانیہ دورہ تہران کو بہت ہی مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ علاقائی مسائل کے بارے میں مذاکرات بہت ہی مفید رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے غیر اعلانیہ دورہ تہران کو بہت ہی مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایرانی حکام کے ساتھ علاقائی مسائل کے بارے میں مذاکرات بہت ہی مفید رہے ہیں۔

چاوش اوغلو نے ایران کے بعد ہندوستان کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ تہران کو بہت ہی مفید قراردیا ہے۔ چاوش اوغلو نے ترکی کےٹیلیویژن  ٹی آر ٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ تہران کے دوران علاقائی مسائل بالخصوص عراق، شام، یمن اور دہشت گرد گروہوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جو بہت ہی مفید رہی ہے۔

مولود چاوش اوغلو نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت پر ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ترکی کے سخت شرائط میں ہمسائیگی ، برادری اور دوستی کا حق ادا کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تہران میں  ترک وزير خارجہ نے پانچ گھنٹے تک ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

News ID 1866332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha