مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 2 روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ ہرنائی کے علاقے زردآلو میں گزشتہ روزتفریض کی غرض سے آنے والے 50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جن میں سے 25 افراد سیلابی ریلے کی نذرہوگئے تاہم ایف سی، پی ایم ڈی اے اوردیگرسرکاری اداروں کی کوششوں سے 20 کو بچا لیا گیا جب کہ ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت سلال موسیٰ، سنیل، عدنان، فیصل اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 2 روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1866051
آپ کا تبصرہ