31 جولائی، 2016، 12:14 PM

ترکی کے صدر اردوغان کا فوجی اسکول بند کرنے کا اعلان

ترکی کے صدر اردوغان کا فوجی اسکول بند کرنے کا اعلان

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر طیب اردوغان نے تمام فوجی اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر طیب اردوغان نے تمام فوجی اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ نئی تبدیلیوں سے فوج مضبوط ہوگی۔ اب ملک میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔تمام فوجی کمانڈر وزیر دفاع کو رپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ ناکام  فوجی بغاوت کے بعد اب تک ترکی میں حالات معمول پر نہیں آئے ہیں اور اب تک 60 ہزار سے زائد فوجیون اور سول اداروں کے اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کا تعلق وہابی تنظيم کے رہنما فتح اللہ گولن سے بتایا جاتا ہے۔

News ID 1865880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha