22 جولائی، 2016، 1:44 PM

افغانستان میں داعش اور طالبان کے 114 شدت پسند ہلاک

افغانستان میں داعش اور طالبان کے 114 شدت پسند ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش اور طالبان کے 114 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ کابل میں سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش اور طالبان کے 114 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ کابل میں سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز کی ملک میں زمینی اور فضائی کارروائیوں میں داعش اور طالبان کے114 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں شدت پسندوںکے خلاف کلیئرنس آپریشن کیے جن میں 64 طالبان ہلاک ہوگئے۔ مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن اور شیرزاد میں آپریشن کے دوران داعش کے 28 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ صوبہ پکتیا کے ضلع دنڈے پٹان میں آپریشن کے دوران 18 طالبان ہلاک ہوئے، صوبہ قندوز کے ضلع قلعہ زال میں 7 جنگجو مارے گئے۔ ہلمند، ہرات، میدان وردک، غزنی اور دالکنڈی میں آپریشن کے دوران 11شدت پسند ہلاک ہوئے۔

وزارت دفاع کے مطابق اسی طرح کے دیگر آپریشنز میں 38 شدت پسند مارے گئے۔ صوبہ ننگرہار میں زمینی اور فضائی آپریشنز میں داعش اور طالبان کے 50 جنگجو ہلاک اور18 زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ آپریشن ضلع آچن میں کیا گیا جس میں داعش کے35 اور طالبان کے 15جنگجو مارے گئے۔ ادھر افغان فورسز نے کابل میں سپریم کورٹ پر خاتون دہشت گردو کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ مسلح خاتون سپریم کورٹ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کررہی تھی جسے اندر داخل ہونے سے قبل ہی گولی مار دی گئی جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

News ID 1865673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha