مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلیکن صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو محفوظ اور خوشحال بنائیں گے۔ امریکی شہرکلیولینڈ میں ری پبلکن نیشنل کنونشن میں ٹرمپ نے نامزدگی قبول کی،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہلیری کلنٹن کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ غیرمحفوظ اور غیر مستحکم ہوا۔ داعش کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا،موت،تباہی اورکمزوری ہیلری کی باقیات ہیں،امریکہ کو دیگرممالک میں حکمراں بدلنےکی پالیسی ختم کرناہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں غیر منصفانہ تجارتی معاہدوں کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا،وہ نظر انداز کئے گئے امریکیوں کی آواز بنیں گے۔
امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلیکن صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی قبول کر لی
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلیکن صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو محفوظ اور خوشحال بنائیں گے۔
News ID 1865668
آپ کا تبصرہ