مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد فتح اللہ گولن سے منسلک 2745 ججوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ ترک حکومت نے فوجی بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے اور 2745ججز کو برطرف کر دیاہے ۔ذرائع کے مطابق ترک 2745ججز کو برطرف کر دیا گیاہے جبکہ 10عدالتی ارکان کو حراست میں لے لیا گیاہے اور 140کی تلا ش جاری ہے ۔
ادھر ترک وزیراعظم کا کہناہے کہ بغاوت کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیاہے ،بغاوت کرنے والے 2839فوجی افسران کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے ۔باغی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 265 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1500کے قریب افراد زخمی ہیں ۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد فتح اللہ گولن سے منسلک 2745 ججوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
News ID 1865554
آپ کا تبصرہ