مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے 100 سے زائد کرائے کے فوجیوں ہلاک کردیا ہے اور صوبہ تعز پر سعودی مزدوروں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی کرائے کے فوجیوں نے صوبہ تعز کے الکہبوب علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے یمنی فورسز اور قبائل نے مشترکہ کارروائی کے دوران ناکام بنادیا اور اس کارروائی میں 100 زائد کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقہ میں لڑائی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ