یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے 180 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا

یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 180 مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 180 مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صوبہ تعز کے فوجی بیس حجف پر یمنی قبائل اور فوج نے حملہ کرکے 180 سعودی مزدوروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں بڑي تعداد  کا تعلق غیر ملکی فوجیوں سے ہے جو سعودی عرب کی ہمراہی میں یمنی عوام اور فوج کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ادھر کویت میں یمنی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے نمائندوں اور سعودی حامیوں کے درمیان امن مذاکرات بھی جاری ہیں۔

News Code 1865564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha