14 جولائی، 2016، 12:42 AM

ایمن الظواہری نے ابوبکر البغدادی کو اسلام کا باغی اور مجرم قرار دے دیا

ایمن الظواہری نے ابوبکر البغدادی کو اسلام کا باغی اور مجرم قرار دے دیا

عالمی استعماری طاقتوں کے زیر نظر دو اہم اور خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش اور القاعدہ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کو اسلام کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اہلکار اور رہنما عراقی معدوم صدر صدام کے سپاہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار ڈیلی سٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی استعماری طاقتوں کے زیر نظر دو اہم اور خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش اور القاعدہ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے داعش کے رہنما  ابوبکر البغدادی کو اسلام کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اہلکار اور رہنما  عراقی معدوم صدر صدام کے سپاہی ہیں۔ ایمن الظواہری نے کہا کہ جو کوئی بھی البغدادی کی اطاعت کرتا ہے وہ جان لے کہ وہ اس کے جرائم میں شریک ہے۔ انہوں نے داعش کو دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔ ایمن الظواہری نے شام میں لڑنے والے تمام  وہابی دہشت گرد گروپوں پر زور دیا کہ وہ داعش کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں، ورنہ داعش ان سب کو مٹا دے گی۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق نوں تنظیموں میں جنگ بندی کا معاہد ہ بھی ہوا لیکن تنظیموں کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے تعلقات مزید خراب ہو گئے لیکن ایک اہم بات یہ ہے کہ دونوں تنظیموں کے سر پر سعودی عرب اور امریکہ کا ہاتھ ہے وہ جب اور جیسے چاہیں ان دہشت گرد تنظیموں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

News ID 1865485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha