9 جولائی، 2016، 12:43 AM

سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد

سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد

سوئٹزرلینڈ کے علاقے ٹچینو میں مسلمان خواتین پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں 11 ہزار ڈالر جرمانے کا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےدی انڈیپنڈنٹ کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے علاقے ٹچینو میں مسلمان خواتین پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں 11 ہزار ڈالر جرمانے کا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چہرے کو ڈھانپنے کے خلاف متنازعہ قانون ریفرنڈم کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے جنوبی علاقے ٹچینو میں 2013 میں اس قانون کو متعارف کرانے کے لیے ریفرنڈم کیا گیا تھا جس میں 65 فی صد افراد نے حصہ لیا تھا۔مقامی حکومت نے نومبر میں اس قانون کو اس وقت منظور کیا تھا جب پارلیمنٹ نے وضاحت کی کہ یہ قانون سوئٹزرلینڈ کے وفاقی آئین سے متصادم نہیں ہے۔

News ID 1865344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha