6 جولائی، 2016، 1:00 AM

عراق کے وزیر داخلہ اپنے عہدے سے مستعفی

عراق کے وزیر داخلہ  اپنے عہدے سے مستعفی

عراق کے وزیر داخلہ نے محمد الغبان نے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر داخلہ نے محمد الغبان نے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر داخلہ محمد غبان نے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے پیج پرعراقی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہیں جب کہ غیر موجودگی میں نائب وزیر داخلہ ان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے تاہم عراقی وزیر داخلہ کا استعفیٰ وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کی شب ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے ان خونی بم دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

News ID 1865280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha