1 جولائی، 2016، 11:36 AM

عالمی یوم قدس کے موقع پر ایران کے 850 شہروں کی فضائیں اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں

عالمی یوم قدس کے موقع پر ایران کے 850 شہروں کی فضائیں اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 850 سے زائد شہروں میں عالمی یوم قدس اسلامی اور انسانی جوش و جذبے کے تحت منایا جارہا ہے ایران کی فضائیں فلسطین زندہ باد ،اسرائيل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں حضرت امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 850  سے زائد شہروں میں عالمی یوم قدس اسلامی اور انسانی جوش و جذبے کے تحت منایا جارہا ہے ایران کی فضائیں  فلسطین زندہ باد ،اسرائيل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں حضرت امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا تھا۔

تہران میں یوم قدس کی عظيم ریلی کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ایران کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت  میں عظيم ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ریلیوں میں شریک روزہ دار مؤمنین اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کو صفحہ ہستی سے محو کرنے اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں آج ایران کی فضائیں امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور برطانیہ مردہ باد کے فلک شگآف نعروں سے گونج رہی ہیں۔

تہران کی عظیم ریلی میں صدر حسن روحانی بھی شریک ہوگئے ہیں جبکہ عوام کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام بھی ریلی میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم اور سرفہرست مسئلہ ہے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ گذشتہ کئی دہائيوں سے جاری ہے اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت فلسطینی بچوں ، عورتوں اور مردوں کو بڑی بے رحمی اور بے دردی  کے ساتھ قتل عام کررہی ہے۔ غزہ کا محاصرہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ بیت المقدس عالم اسلام سے متعلق ہے لہذا اس کی آزادی کے سلسلے میں بھی تمام مسلمانوں کو ملکر تلاش و کوشش کرنی چاہیے فلسطینیوں کی حمایت تمام مسلمانوں کا اسلامی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے اور اسی اسلامی اور انسانی جذبے کے تحت آج پورے عالم اسلام میں یوم قدس منایا جارہا ہے۔

News ID 1865159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha