مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کے 2016 کے سالانہ اجلاس کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔اجلاس کے دوران جنوبی ایشیا کے دو اہم ممالک پاکستان اور ہندوستان کو جوہری کلب کی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے 48 رکن ممالک اجلاس میں پاکستان اور ہندوستان کی جوہری کلب میں شمولیت کی درخواستوں پر غور کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 12 مئی کو ہندوستان کی درخواست کے بعد پاکستان نے 19 مئی کو نیوکلیئرسپلائرز گروپ ( این ایس جی) کی رکنیت کے لیے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرائی تھی۔
آپ کا تبصرہ