19 جون، 2016، 1:42 AM

ایران اور پاکستان کی اخوت، برادری اور دوستی روز بروز مضبوط اور مستحکم

ایران اور پاکستان کی اخوت، برادری اور دوستی روز بروز مضبوط اور مستحکم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کی عیادت اور خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی اخوت، برادری اور دوستی روز بروز مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کی عیادت اور خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی اخوت، برادری اور دوستی روز بروز مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے۔ پاکستان کے وزیر ا‏عظم نے بھی اس گفتگو میں خیریت دریافت کرنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ ہے اور پاکستان  ایران کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینے کاخواہاں ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ میں ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں اور ہمین ایران کے ساتھ تعاون پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں قلب کا کامیاب آپریشن ہوا جس کے بعد وہ لندن میں آرام کررہے ہیں اور وہیں سے حکومتی امور کی نگرانی بھی کررہے ہیں۔

News ID 1864839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha