29 مئی، 2016، 12:27 AM

دیرالزور اور الرقہ ميں داعش کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

دیرالزور اور الرقہ ميں داعش کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

شامی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران شام کے شہروں دیرالزور اور الرقہ میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران شام کے شہروں دیرالزور اور الرقہ میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے دیر الزور میں اس کارروائی کے دوران  ابراہیم العبید الصاری المعروف برہش ابو اکرم کو ہلاک کردیا ۔

اور شامی فورسز نے ایک ہوائی حملے میں الرقہ میں داعش کے اہم کمانڈر فیصل البلو کو بھی ہلاک کردیا ہے۔ ادھر داعش دہشت گردوں نے  اک دوسرے دہشت گرد گروہ کے ہتھیاروں کے انبار کو نذر آتش کردیا ہے۔  

News ID 1864347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha