شامی فوج کا شام کے تاریخي شہر پالمیرا پر مکمل کنٹرول

شامی فورسز نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا (تدمر ) کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے شامی فورسز نے اس کارروائی میں 400 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا (تدمر ) کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے شامی فورسز نے اس کارروائی میں 400 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ شامی فورسز نے پالمرا کے ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور وہابی دہشت گرد شام کے شمال اور مشرق میں الرقہ اور دیرالزور کی جانب فرار کررہے ہیں۔ شامی فورسز شہر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہیں۔

News Code 1862851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha