21 مئی، 2016، 3:12 PM

صدر پوتین ترکی کا دورہ نہیں کریں گے

 صدر پوتین ترکی کا دورہ نہیں کریں گے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین ترکی میں منعقد ہونے والے بشر دوستانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین ترکی میں منعقد ہونے والے بشر دوستانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق روس کی طرف سے بشر دوستانہ اجلاس میں نچلی سطح کا وفد شرکت کرےگا۔ کرملن کے ترجمان نے اس خبر کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر مصروفیات کی بنا پر ترکی کا سفر نہیں کریں گے۔ شام کے معاملے میں روس اور ترکی کے تعلقات کافی کشیدہ ہیں ۔ ترکی دہشت گرد تنظیم  داعش کی حمایت جبکہ روس داعش کے خلاف لڑ رہا ہے۔

News ID 1864178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha