19 مئی، 2016، 12:54 AM

مجلس وحدت مسلمین کے راہنما علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہرتال جاری

مجلس وحدت مسلمین کے راہنما علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہرتال جاری

پاکستان میں شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستانی حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی تب تک بھوک ہڑتال جاری رہے گي۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور دیگر سیاسی تنظیموں کے رہنما ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اگر شیعوں کا قتل عام نہ روکا گیا تو  احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کردیا جائے گا۔

News ID 1864108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha