26 مارچ، 2016، 9:26 AM

بھارت کے میزائل تجربات پر امریکہ کو تشویش

بھارت کے میزائل تجربات پر امریکہ کو تشویش

بھارت کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پرامریکہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا میزائل تجربہ خطے کی نیوکلیئرسکیورٹی کیلیے خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پرامریکہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا میزائل تجربہ خطے کی نیوکلیئرسکیورٹی کیلیے خطرہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  مارک ٹونرکاکہنا ہے کہ امریکہ ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا جس سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہو۔ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ بھارت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کو ایران کے میزائل تجربات پر بھی سخت تکلیف ہے جبکہ امریکہ خود اربوں ڈالر کے ہتھیار دیگر ممالک کو فروخت کررہا ہے۔

News ID 1862818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha