20 ستمبر، 2024، 9:48 AM

ایرانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی

ایرانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے کردستان میں دہشت گردوں کی ایرانی سرحدوں کے اندر داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عراق سے دہشت گردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

جمعرات کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ کردستان کی سرحد سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دہشت گردوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس لڑائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ کوملا کی قیادت کمیٹی کے رکن اور گروپ کے ایک سینئر فوجی کمانڈر ربوار کریمیان ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

News ID 1926773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha