18 مارچ، 2016، 12:36 AM

ترکی کی یورپ میں شمولیت آئندہ 10 سال میں بھی ممکن نہیں

ترکی کی یورپ میں شمولیت آئندہ 10 سال میں بھی ممکن نہیں

ترکی بہت عرصہ سے یورپی ممالک میں شامل ہونے کی تگ و دو کررہا ہے لیکن اب یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ترکی آئندہ 10 برس میں بھی یورپی ممالک میں شامل نہیں ہوسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی بہت عرصہ سے یورپی ممالک میں شامل ہونے کی تگ و دو کررہا ہے لیکن اب یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلوڈ یونکر کا کہنا ہے کہ ترکی آئندہ 10 برس میں بھی یورپی ممالک میں شامل نہیں ہوسکتا۔

اس نے کہا کہ یورپی یونین نے اب تک ترکی کی حمایت کی ہے لیکن ترکی کو یورپی یونین سے ملحق ہونے کے لئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے اور اس سفر میں ترکی کو دس سال سے زائد کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ یورپی ممالک تارکین وطن کو ترکی واپس بھیجنے کے لئے ترکی سےمعاہدہ کرنے والے ہیں جس کی روشنی میں یورپی یونین مہاجرین کو پناہ دینے کے عوض ترکی کو 6 ارب یورو دے گا۔

News ID 1862615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha