مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کی مشیر بثنیہ شعبان نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج کا شام سے انخلا پروگرام کے مطابق ہے اور روسی فوج کی شام میں واپسی بھی ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ ترکی اور سعودی عرب پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ دہشت گردوں کی مدد اور انھیں ہتھیاروں کی فراہمی بند کردیں ۔ انھوں نے کہا کہ گیند اب امریکہ کے گراؤنڈ میں ہے انھوں نے کہا کہ ترکی شام میں دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے بجائے شام میں دہشت گردوں کے داخلے میں اب بھی مدد فراہم کررہا ہے۔
شام کے صدر کی مشیر بثنیہ شعبان نے کہا ہے کہ روسی فوج کا شام سے انخلا پروگرام کے مطابق ہے اور روسی فوج کی شام میں واپسی بھی ممکن ہے۔
News ID 1862570
آپ کا تبصرہ